کراچی میں بارش کے باعث ہونے والے حادثات میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے،

کراچی میں بارش کے باعث ہونے والے حادثات میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے،

ویب ڈیسک ؛ کراچی میں  بارش  نے سارا نظام تہس نہس، سڑکیں تالاب بن گئیں،2روز میں بارش کی وجہ سے حادثات میں 11 افراد جاں بحق ۔

کراچی میں بارش شروع ہوئی   تو گرمی کا زور ٹوٹ گیا   کراچی  کے شہریوں نے بھی سک کا سانس لیا لوگوں نے بارش میں خوب انجوائے کیا مگردو دن کی باران رحمت کوانتظامیہ کی غفلت نے زحمت بنا دیا۔  کراچی میں موسلادھار بارش عذاب بن گئی۔دن بھر کہیں ہلکی اور کہیں تیزبارش  سے  کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ۔سڑکیں تالاب بن گئیں   جس کی وجہ سے  ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔اہم شاہراوں اور گلی محلوں میں پانی جمع ہونے سے شہری مشکلات کاشکارہوگئے مختلف جگہوں پر پھسلن سےحادثات بھی ہوئے۔ جس میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے ۔جا بحق افراد میں 4 بچے بھی شامل ہیں ۔دوسری جانب بجلی کی طویل بندش نے شہریوں عزاب میں مبتلا کر دیا ۔500 سے زائد فیڈرزٹرپ کرگئےبجلی نہ ہونےسے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں