پشاور آکر تبدیلی کو بہت تلاش کیا لیکن مجھے بہت مایوسی ہوئی

پشاور آکر تبدیلی کو بہت تلاش کیا لیکن مجھے بہت مایوسی ہوئی

ویب ڈیسک:وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے پشاور آکر تبدیلی کو بہت تلاش کیا لیکن مجھے بہت   مایوسی ہوئی نتھیا گلی میں بیٹھ کر جس بلین ٹری سونامی کی بات ہوتی ہے وہ کاغزوں تک محدود ہے۔

پشاوردورے پر  پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے خیبرپختونخوا کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہااحتساب کے دعویں کرنے والوں نے اپنے صوبے میں احتساب کمیشن کو وہ تالا لگایا جسکو کوئی کھول ہی نہیں سکتا۔ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم سو چتے ہیں کہ انہوں نے کے پی میں پی ٹی آئی کو حکومت دیکر بڑی غلطی کی۔

عمران خان بنی گالا سے نکل کر یہاں کے اسکولوں کی حالت دیکھے آج تک سرکاری اسکولوں میں ایک کمرا تک نہیں بنا، انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے عمران کی تبدیلی دیکھنی ہے تو یہاں آکر دیکھے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہناتھا کہ وزیر اعظم نے ایک جھوٹے الزام پر تین نسلو ں کا حساب دیا۔عمران خان کے جھوٹے اور بے بیناد الزامات پر وزیراعظم نے اپنی تین نسلوں کوتحفظات کےباوجود جے آئی آٹی میں پیش کیا اور بہت جلد وہ سرخرو ہوکر نکلیں گے۔

متعلقہ خبریں