قندیل قتل کیس کی سماعت 20نومبر تک ملتوی

قندیل قتل کیس کی سماعت 20نومبر تک ملتوی

ویب ڈیسک:میری بیٹی کو مفتی عبدالقوی کے کہنے پر قتل کیا گیا اور میں مفتی قوی کو کبھی معاف نہیں کروں گا،والد قندیل بلوچ

ملتان میں  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج امیر محمد خان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران قندیل بلوچ قتل  کیس میں گرفتار ملزمان وسیم اور حق نواز عدالت میں پیش ہوئے  جب کہ  قندیل بلوچ کے والد عظیم ماہڑہ بھی عدالت موجود تھے۔سماعت کے دوران قندیل بلوچ قتل کیس کے تفتیشی افسر نے چالان مکمل کرنے کے لیے مہلت مانگ لی، عدالت نے 20 نومبر کو حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں