ملک بھر میں نویں محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس،امن و امان کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات

ملک بھر میں نویں محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس،امن و امان کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات

ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔

پشاورمیں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس حسینیہ ہال صدر سے نکلا اس موقع پر سیکیورٹی اداروں نے سیکیورٹی سخت انتظامات کئے امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی سیکیورٹ صورتحال کے تحت دن بھر شہر میں موبائل سروس بھی معطل رہی۔ کراچی میں 9 محرم الحرام کی مرکزی مجلس نشتر پارک سے برآمد ہوا ، ماتمی جلوس کی سیکیورٹی کے لئے اس کے راستوں کو 2 روز قبل سے ہی بند کردیا گیا تھا، کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے شہر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور شہر میں موبائل فون سروس بند ہے جب کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔ اس کے علاوہ رینجرز اور فوج کے دستے بھی الرٹ ہیں جبکہ شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

لاہورمیں 9 محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوا ، شہر بھر میں اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، 2 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کرکے ڈبل سواری پرپابندی لگادی گئی اور کئی شہروں میں آج موبائل فون سروس جزوی اور کل مکمل بند کر دی گئی۔

 اسلام آباد میں مرکزی ماتمی جلوس سیکٹر جی سکس میں واقع امام بارگاہ اثنا عشری سے برآمد ہوا ۔ جلوس کے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا جبکہ جلوس میں داخل ہونے افراد کی سخت جامع تلاشی لی جارہی ہے۔

کوئٹہ میں 9 محرم الحرام کا ماتمی میکانگی روڈ پر واقع امام بارگاہ ناصر العزا سے برآمد ہوا ، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور جلوس کے راستوں کو کسی بھی قسم کی آمدو رفت کے لئے مکمل طور پر بند کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں