پشاور:چارسدہ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،3 اہلکاروں سمیت 10 زخمی

پشاور:چارسدہ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،3 اہلکاروں سمیت 10 زخمی

ویب ڈیسک: پشاور ، چارسدہ روڈپر ناگہمان کے  علاقے میں ایف سی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3  ایف سی اہلکاروں سمیت10 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ دھماکے سے ایف سی کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق شبقدر جانے والی ایف سی اہلکاروں کی گاڑی ناگہمان کے قریب پہنچی تو سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ جب کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی ادارے اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جب کہ زخمی اہلکاروں اور دیگر افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں چار سے پانچ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں