ملاکنڈ:مسافر کوچ کھائی میں گر گئی ،11 افراد جاں بحق

ملاکنڈ:مسافر کوچ کھائی میں گر گئی ،11 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ملاکنڈ شہید موڑ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق   7 زخمی  ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر کوچ شہید موڑ کو تیز رفتاری سے کراس  کر رہی تھی کہ اس دوران بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی ،جس کے نتیجے میں موقع پر ہی7 افراد جاں بحق ہو گئے  جبکہ حادثے میں زخمیوں کو  بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر  مزید چار افراد نے دم توڑ دیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہیں۔

متعلقہ خبریں