1969 کی فلسطینی سرحدوں کو بحال کیا جائے،وزیرزاعظم نواز شریف

1969 کی فلسطینی سرحدوں کو بحال کیا جائے،وزیرزاعظم نواز شریف

ویب ڈیسک:وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مشرقی وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں تاہم مسئلہ فلسطین حل کیے بغیرمشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوسکتا۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان اور فلسطین کے مابین وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوئیں جس میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز  شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ 1969 کی فلسطینی سرحدوں کو فوری بحال کیا جائے، پاکستان فلسطین سے اسرائیلی آبادی کے انخلا کی حمایت کرتاہے جب کہ مشرقی وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں تاہم مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر خطےمیں امن نہیں آسکتا۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور فلسطینی صدر محمود عباس فلسطینی سفارتخانے کے افتتاح کے لیے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکیوو پہنچے جہاں محمود عباس نے سفارت خانے کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے سفارت خانے میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔

متعلقہ خبریں