اب تلاشی لی جارہی ہے تو نواز شریف قانون کے پیچھے چھپ رہے ہیں،عمران خان

اب تلاشی لی جارہی ہے تو نواز شریف قانون کے پیچھے چھپ رہے ہیں،عمران خان

ویب ڈیسک:عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف خود کہتے تھے کہ میں احتساب کیلئے تیار ہوں ،مگر اب قانون کے پیچھے چھپ رہے ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف قانون کے پیچھے چھپ رہے ہیں، کیا ملک کا وزیراعظم قانون کے اوپر ہوتا ہے نوازشریف نے اسمبلی میں کہا میں خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں، تیسرے وکیل نے درخواست کو قابل سماعت ہونے کو چیلنج کیا، نوازشریف کہتے ہیں کاروبار والد کرتے تھے ہمیں کچھ نہیں پتہ، بچے کہتے ہیں کاروبار دادا کرتے تھے ہمارے پاس کچھ نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پانامالیکس سے پہلے یہ کہتے تھے بیرون ملک ہماری کوئی جائیداد نہیں، اب یہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تو جواب نہیں دے رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سات مہینے سے قطری کہیں نہیں تھا،عدالت پہنچے توقطری آگیا، پاناماکو نہیں مانتے تو آئی سی آئی جے اور بی بی سی کو عدالت لے جائیں، ابھی تک قطری کے سوا کچھ نظر نہیں آرہا ہے۔

متعلقہ خبریں