وزارت عظمیٰ کیلئے ، ن لیگ ، پی ٹی آئی ، پی پی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

وزارت عظمیٰ کیلئے ، ن لیگ ، پی ٹی آئی ، پی پی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

ویب ڈیسک:  وزارت عظمیٰ کے انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے الگ الگ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے ہیں،

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے شیخ رشید احمد کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے ۔

تینوں امیدواروں نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں ، اس سے قبل اپوزیشن پارٹیوں کے ہونے والے اجلاس میں مشترکہ امیدوار لانے کے حوالے سے اتفاق رائے نہیں کیا جا سکا جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اپنے امیدوار کو میدان میں لانے کا فیصلہ کیا ۔

متعلقہ خبریں