ہرارے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کا سخت امتحان

ہرارے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کا سخت امتحان

ہرارے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 88 رنز بنائے۔

زمبابوے کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 449 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر ہیملٹن ماسکدزا اور ٹینو مایووہ کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 33 اور 41 رنز بنائے تھے۔

زمبابوے کی جانب سے ٹینو مایووہ اور برائن بارا نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 21 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے رنگانا ہیرات نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 537 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

مہمان ٹیم کی اننگز کی خاص بات کوشل پریرا اور اوپل تھرنگا کی عمدہ سنچریاں تھیں۔

کوشل پریرا نے 15 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 110 جب کہ اوپل تھرنگا نے بھی دس چوکوں کی مدد سے 110 رنز بنائے۔

سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے دیگر بیٹسمینوں میں کوشل سلوا نے 94 اور دمتھ کرونا رتنے نے 56 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے گریمی نے چار اور کرس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں