پاکستانی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شاہد کھائی میں گر کر ہلاک

پاکستانی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شاہد کھائی میں گر کر ہلاک

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ فوج کے ایک لیفٹیننٹ کرنل شاہد راولپنڈی سے نوشہرہ جاتے ہوئے کھائی میں گر کر ہلاک جب کہ میجر جلال شدید زخمی ہو گئے۔

فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل شاہد اور زخمی میجر جلال ہفتے کی شام فوجی قافلے کے ساتھ راولپنڈی سے نوشہرہ جا رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ حادثہ سنیچر کی رات آٹھ بجے پیش آیا۔

بیان کے مطابق راستے میں کنٹینر کے باعث رکاوٹیں تھیں جس پر دونوں افسران اپنی گاڑیوں سے اتر کر قافلے کے لیے متبادل راستہ تلاش کرنے کے لیے پیدل جا رہے تھے۔

لیفٹیننٹ کرنل شاہد اور میجر جلال رات کے اندھیرے کے باعث حضرو کے قریب موٹر وے سے متصل گہری کھائی میں گر گئے۔

لیفٹیننٹ کرنل شاہد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ میجر جلال زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں