’وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو روکنا انتہائی مذموم اقدام ہے‘

’وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو روکنا انتہائی مذموم اقدام ہے‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے صوبے پنجاب اور خیر پختوانخواہ کی سرحد پر تحریک انصاف کے جلوس کو روکنے پر مسلم لیگ کی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی مذموم حرکت ہے۔

ایک مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ کے اس اقدام نے پنجاب کو وفاق سے کاٹ کر رکھ دیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر ِ اعلی پرویز خٹک کو پنجاب میں آنے سے روکنے پر انھوں نے کہا کہ کیسے ایک وزیر ِ اعلی کو ہارون آباد کے پل پر روکا جا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ 'خدانخواستوا یہ کوئی بین الاقوامی سرحد نہیں ہے۔'

اعتزاز احسن نے کہا کہ اس تحریک انصاف کی اس ریلی کو بیس کلو میٹر پنجاب کے اندر بھی کسی جگہ روکا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب کی طرف سے خیبر پختوانخوا کی طرف شیلنگ کرنا انتہائی عاقبت نہ اندیش اقدام تھا۔

متعلقہ خبریں