بلدیاتی انتخابات 6 اضلاع اقلیتی امیدوار

6 اضلاع سے کوئی اقلیتی امیدوار سامنے نہ آ سکا

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 6اضلاع سے ایک بھی اقلیتی امیدوار میدان میں نہ آسکا جبکہ 12 اضلاع سے صرف اور صرف 120 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق 6 اضلاع تورغر ، کوہستان اپر، کوہستان لوئر ، کولائی پا لس ، دیراپر اور چترال اپر سے ایک بھی اقلیتی امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے ہیں سب سے زیادہ سوات اور ایبٹ آبا د سے 21، 21 اقلیتی امیدواروں کے کاغذات جمع ہوئے ہیں جبکہ لوئر دیر سے 16، کرم سے 14، لوئر چترال سے 11، مانسہرہ سے 9، شمالی وزیرستان سے 7، اورکزئی سے 4، بٹگرام اورشانگلہ سے 3،3 اورجنوبی وزیرستان سے 2 اقلیتی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ کوہستان لوئر سے صرف ایک ، کولائی پالس سے 4 اور اپر کوہستان سے 6 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں سب سے زیادہ ایبٹ آباد سے 519 خواتین نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی20ورلڈکپ 2024کے شیڈول کا اعلان