آصف حسین

آصف حسین کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج سونپ دیاگیا

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیکرٹری عمر حمید خان کے ’طبی رخصت‘ پر جانے کے بعد سید آصف حسین کو سیکرٹری کا اضافی چارج سونپ دیا گیا
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی پی سیکریٹریٹ میں اسپیشل سیکریٹری کے طور پر ذمے داریاں انجام دینے والے سید آصف حسین کو عمر حمید کی غیر موجودگی میں فوری طور پر 22ویں گریڈ کے سیکرٹری کی اضافی ذمہ داری تفویض کردی گئی ہیں ۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ