اتحادی افواج کے عراق سے انخلا کے بارے میں بات چیت شروع

ویب ڈیسک: اتحادی افواج کے عراق سے انخلا کے بارے میں بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے عراق کی موجودہ حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں اتحادی افواج کے مستقبل کے بارے میں امریکہ کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جلد ہی اتحادی افواج کے انخلاء کے حوالے سے جاری بات چیت کسی منطقی انجام دی پہنچ جائے گی۔
یاد رہے کہ ان مذاکرات کا پہلا دور رواں سال 27 جنوری کو شروع ہوا تھا۔ عراقی وزیراعظم کے فوجی ترجمان جنرل یحییٰ رسول نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجی کمیشن نے گزشتہ روز بغداد میں بین الاقوامی اتحادی افواج کے ساتھ بات چیت شروع کی تھی۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی ختم