اسپتال سے بچہ لے اڑے

اسپتال سے نامعلوم افراد گڈا رکھ کر بچہ لے اڑے

ویب ڈیسک: راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں بچے کے اغوا کا درد ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں اغوا کار نومولود کی جگہ پلاسٹک کا گڈا رکھ کر فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ہولی فیملی اسپتال کے سیکیورٹی عملے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا. بچے کے والد شاہد محمود نے واقعہ سے اسپتال انتظامیہ کوآگاہ کیا تو عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخودکش حملہ،2 دہشتگرد ہلاک

والد کا کہنا ہے کہ اگربچہ نہ ملا تو اسپتال کے باہراحتجاج کریں گے. اسپتال انتظامہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں. جبکہ راولپنڈی پولیس بھی معاملے پر قانونی کارروائی کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، شفیع نامی قیدی کی جیل میں خودکشی

 انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے کھو جانے والے بچے کی ماں کی حالت تشویشناک حد تک بگڑ گئی ہے، کہ اسے آیہ سی یو میں منتقل کرنا پڑا ہے۔