چائے کی جعلی پتی

اشرف روڈ پر چائے کی جعلی پتی تیار کرنیوالا کارخانہ سیل

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور کے علاقے اشرف روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے ایک کارخانے سے 5ہزار کلو سے زائد جعلی و مضر صحت جعلی چائے کی پتی برآمد کرلی ہے۔ کارخانے میں جعلی چائے کی پتی تیار کی جارہی تھی، جس میں چوکر، بورا اور چنے کے چھلکوں کا استعمال کیا جارہا تھا، ملزمان کو رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق یونٹ میں چائے کی پتی تیار کرنے کے دوران ملاوٹی اجزا کے ساتھ کپڑوں کا رنگ بھی استعمال کیا جارہا تھا۔ چائے کی پتی کی تیاری میں رنگ کاٹ کا استعمال بھی پایا گیا۔ یونٹ سے مضر صحت چائے کی پتی کے سٹاک کے ساتھ چوکر، بورا اور چنے کے چھلکے بھی برآمد کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

چائے کی پتی کو مکسنگ کے بعد سوکھنے کیلئے عمارات کی چھت پر گندے فرش پر رکھا گیا تھا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کی صورتحال بھی نہایت ناقص پائی گئی۔