pm imran khan holds meeting to review progress on economic package 1587563064 7494 2

اعلی تعلیم کا فروغ ہی ملک کی ترقی کا زینہ ثابت ہوگی۔وزیر اعظم

ویب ڈیسک(اسلام آباد):وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں اعلی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر شفقت محمود، چیئرمین وزیراعظم ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان، قائم مقام چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن انجنئیر فاروق بزائی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ائچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل، چیرمین نیا ٹیل راشد خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیلی تعلیم اسد کریم اور سینئر افسران شریک تھے۔

چیِئرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان نے اجلاس کو اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے درکار ایچ ای سی کو درکار وسائل اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو اعلی تعلیم کے لیے وسائل کو بڑھانے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا

وزیر اعظم نے کہا کہ اعلی تعلیم کا فروغ ہی ملک کی ترقی کا زینہ ثابت ہوگی۔ ترقی یافتہ ممالک اپنی جی ڈی پی کا کثیر حصہ تعلیم پر خرچ کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ممالک مزید خوشحال بنتے ہیں۔

اعلی تعلیم کے لیے مالی وسائل بڑھانے کے ضمن میں وزیر اعظم نے وفاقی وزیر تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ وفاقی وزارت منصوبہ بندی اور وفاقی وزارت خزانہ، تعلیم اور خزانہ کی صوبائی وزارتوں کے ساتھ فوری طور پر مشاورت کی جائے جس میں اعلی تعلیم کے لیے وسائل بڑھانے کی نشاندہی کی جائے اور ایک ہفتہ کے اندر سفارشات پیش کی جائیں۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد

وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اعلی تعلیم کے لیے مختص رقم کو بڑھانے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے۔