چیئرمین پی سی بی

افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی،چیئرمین پی سی بی

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں سہ فریقی سیریز کھیلنے پاکستان آئیں گی۔
محسن نقوی نے دبئی میں آئی سی سی اجلاس کی سائیڈ لائن پر جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین لاسن نیڈوو اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین راجر ٹوسے ملاقات کی اور پاکستان میں فروری میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کو حتمی شکل دی گئی۔
ٹرائی سیریز ٹورنامنٹ پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا اور اس حوالے سے ملاقات کے دوران ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کے معاملات کو حتمی شکل دی گئی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ سہ فریقی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی۔
محسن نقوی نے اس موقع پر جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ سہ فریقی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کئی برس بعد ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سہ فریقی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے پر جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ