Wang-Yi-afghan-g-20

افغانستان پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کی جائیں،چین

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے جی ٹوئنٹی ممالک کے وزرائے خارجہ سے بذریعہ ویڈیو لنگ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عبوری حکومت پرعائد اقتصادی پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں۔ جی ٹوینٹی ممالک کوافغانستان کے امن واستحکام ، ترقی و خوشحالی اور مفاہمتی عمل کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا کہ افغانستان کے وسائل اور اثاثوں پر افغان عوام کا حق ہے ۔ افغانستان کے منجمند بیرونی مالی اثاثے بحال کئے جائیں اقتصادی پابندیوں کو سیاسی دباؤ کے طور پر پیش کرنا مناسب نہیں۔

مزید پڑھیں:  تہران، سالانہ فوجی دن پر پریڈ، فوجی طاقت کا مظاہرہ