ووٹ کے انگوٹھے سے مقابلہ بلاول

امپائر کی انگلی کے بجائے ووٹ کے انگوٹھے سے مقابلہ کریں گے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، امپائر کی انگلی کے بجائے ووٹ کے انگوٹھے سے مقابلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو ووٹ کا حق دلایا تھا، ملا کنڈ کی عوام تین نسلوں سے خدمت کر رہے ہیں، بھٹو نے یہاں کی عوام کو فری پاسپورٹ کا حق دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی اجازت کے حوالے سے کارروائی شروع

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے خلاف مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ کا نام مہنگائی مکاؤ مارچ رکھ دیا

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے خیبرپختونخوا کوشناخت دلائی، اٹھارویں ترامیم سابق صدر نے دی، ملاکنڈ کی عوام کو میرے والد نے دہشت گردی سے نجات دلائی، کچھ قوتیں ملاکنڈ، سوات میں پاکستانی پرچم نہیں دیکھنا چاہتی تھیں، سوات میں پرچم لہرانے کا وعدہ آصف زرداری نے پورا کیا۔

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارش کا امکان ،طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہم اس غیرجمہوری شخص کا مقابلہ جمہوریت سے کریں گے، امپائر کی انگلی کے بجائے ووٹ کے انگوٹھے سے اس کا مقابلہ کریں گے، ہم کوئی غیر جمہوری کام نہیں کریں گے، اپوزیشن سے کہا ہر میدان میں مقابلہ کر کے اس کو بھگا سکتے ہیں، جیالوں کومبارکباد دیتا ہوں آپ کامیاب ہوچکے ہو۔