سی سی ٹی وی کیمرے

انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔
الیکشن کمیشن کے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کی جانب سے قرار دیئے گئے پولنگ اسٹیشنز پر خفیہ کیمرے لگائے جائیں۔
مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ تمام بوتھوں پر کیمرے نصب ہونگے، انتخابی عمل، گنتی اور نتائج کی تیاری کی مانیٹرنگ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم