Untitled 2 58

انجمن تاجران کا پنجاب حکومت کا 6 بجے کاروبار بند کرنے کے احکامات جاری کرنے پر ردعمل

ویب ڈیسک : آل پاکستان انجمن تاجران کا پنجاب حکومت کا 6 بجے کاروبار بند کرنے کے احکامات جاری کرنے پر ردعمل، اجمل بلوچ صدر نے کہا کہ شام 6 بجے کاروبار بند کرنے کے پنجاب حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، پنجاب حکومت شام 6 بجے دوکانیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے، کاروبار بند کرنے کا رات 10 بجے سے پہلے کوئی ٹائم قابل قبول نہیں، یہ پریکٹس ہم کر چکے کاروبار جتنی دیر تک کھلا رہے گا رش نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کا دورہ معاشی استحکام کا آغاز ثابت ہوگا، شہباز شریف

اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ ہمیں کاروبار کرنے دیا جائے ہم مشکل حالات میں کام کرنا سیکھ چکے ہیں، رش کم ہوگا تو کرونا کم پھیلے گا، رش کو کنٹرول کرنے کا ایک ہی حل ہے کاروبار دیر تک کھلا رہنے دیا جائے، تاجر برادری کرونا وبا کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  16سال قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے بجلی کے بلوں میں جو ریلیف دیا تھا ایف بی آر نے واپس لے لیا ہے، حکومت شادی ہال اور سکولز بند کرنے کا فیصلہ بھی واپس لے، حکومت ریسٹورنٹس کی ان ڈور ڈائننگ بحال کرے، کوئی ایک کاروبار بند کرنے سے بہت سے کاروبار متاثر ہوتے ہیں۔