انٹرنیٹ سروس بندش،ناگزیر حالات میں وفاق کو درخواست کرینگے، فیروز جمال

ویب ڈیسک: نگران صوبائی وزیراطلاعات بیرسٹر فیروزجمال کاکا خیل کا الیکشن کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ شفاف اننتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا ہمارا مینڈیٹ ہے۔ انٹرنیٹ سروس بندچ وفاق کا اختیار ہے، اگر ضرورت پڑی تو اس حوالے سے ہم بھی وفاق کو درخواست کرینگے۔
نگران صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع کے دورے کر کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں، الیکشن کمیشن، پولیس اور محکمہ داخلہ نے کنٹرول رومز بنائے ہیں۔ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام ادارے رابطہ میں رہیں گے۔
فیروز جمال کاکاخیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انتخابات کیلئے 15 ہزار پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 4800 انتہائی حساس، 6500 حساس اور 4300 پولنگ سٹیشن نارمل قرار دیئے گئے۔
اس حوالے سیکورٹی انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں، ان کےمطابق انتخابات کیلئے 1 لاکھ 18ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جن میں 87ہزار پولیس، 4ہزار ایف سی اور 4ہزار ارمی کے جوان شامل ہیں۔
فیروزجمال کاکا خیل کے مطابق ضم اضلاع میں پہلی بار صوبائی و قومی اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ ہورہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا حق رائے دہی سوش سمجھ کر استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ کسی صورت امن و آمان کی صورتحال خراب ہونے دینگے نہ قانون ہاتھ مِں لینے دیں گے۔ لیکن اگر کسی نے بھی انتخابات میں امن و آمان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی تو آہنی ہاتھوں سے اس سے نمٹا جائِیگا۔

مزید پڑھیں:  دھمکیوں کو اپنے یا کام پر اثر انداز ہونے نہیں دیتی، فرانسسکا البانی