انڈیا ،شہریوں پر حملہ کرنے والے ٹائیگر کو مار دیا گیا

انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق ضلع چمپارن میں سپیشل فورس نے ٹائیگر کو نشانہ بنایا اور اس کو تین گولیاں ماری گئیں۔
آدم خورٹائیگر نے مختلف مقامات پربے شمار لوگوں کو زخمی بھی کیا تھا۔ ٹی 104 کے نام سے مشہور ٹائیگر نے ایک گاؤں میں ماں بیٹی پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔ جس کے بعد اس کو تلاش کرنے کی مہم تیز کر دی گئی تھی، جس میں تقریبارتین سو پچاس سے زائدافراد نے حصہ لیا۔
بہار کے محکمہ جنگلات کے حکام نے والمکی ٹائیگر ریزرو نیشنل پارک میں آدم خور ٹائیگر کو ’دیکھتے ہی گولی مارنے‘ کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس کے بعد حیدر آباد اور پٹنہ کی ٹیموں کو ہدف سونپا گیا تھا۔ ٹائیگر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کی عمر تقریباً ساڑھے تین سال تھی اور قریبی علاقوں میں10 ستمبر سے مختلف افراد پر حملے کر رہا تھا۔
والمکی ٹائیگرز ریزرو پارک بہار کا واحد نیشنل پارک ہے جہاں ٹائیگرز کی تعداد 40 ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کی نظریں پاک ایران تجارتی معاہدوں پر جم گئیں، پابندیوں کا خطرہ