انڈر 19 ورلڈ کپ

آسٹریلیا انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، پاکستان کو شکست

ویب ڈیسک: دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں ہونیوالے انڈر19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا،
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 179 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
آسٹریلیا نے 180 رنز کا ہدف آخری اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،
واضح رہے بھارتی ٹیم پہلے ہی ورلڈ کپ انڈر 19 کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے۔
آسٹریلیا انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں 11 فروری کو بھارت سے مقابلہ کرے گی۔

مزید پڑھیں:  نیویارک، فلسطین کے حمایتی طلبہ کی برطرفی کیخلاف احتجاج، یونیورسٹی میں حالات کشیدہ