اکبرپورہ بھائی نے بھائی کو قتل

اکبرپورہ، کمرے کے تنازعہ پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ جبہ ہ دائود زئی میں کمرے کے تنازعہ پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو ماں کے سامنے قتل کر دیا ۔ بیچ بچائوں کروانے والی ماں کو بھی بیٹے نے گولی مار کر زخمی کردیا۔

مسماة جمشیدہ بی بی زوجہ نجب خان سکنہ جبہ دائود زئی نے زخمی حالت میں اکبر پورہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ گھر میں موجود تھی کہ اسے لڑائی جھگڑے کی آوازیں آئیں باہر نکلی تو دیکھا کہ میرے بیٹے کامران اور سرتاج آپس میں گتھم گتھا ہیں اور ایک دوسرے کو لاتوں اور گھونسوں سے مار رہے ہیں۔ میں ان کے درمیان بیچ بچائو کرا رہی تھی اس دوران میرے بیٹے کامران نے پستول نکال کر اپنے بھائی سرتاج پر فائرنگ کردی جس سے ایک گولی مجھے بھی لگ گئی جس سے ہم دونوں زخمی ہوگئے۔ ہمیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں میرا بیٹا سرتاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور،باغبانان بازار میں شہید پولیس اہلکار فرہاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
مزید پڑھیں:  چارسدہ، مستورات کے تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

یہ بھی پڑھیں:پشاور،ریگی میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

وجہ عناد یہ ہے کہ کامران اور سرتاج دونوں شادی شدہ ہیں اور گھر میں ایک کمرے پر دونوں کا تنازعہ تھا یہ کمرہ اس کا ہے جبکہ دوسرا کہہ رہا تھا کہ یہ کمرہ اس کا ہے جس پر دونوں بھائی آپس میں الجھ گئے اور کامران نے اپنے بھائی کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا۔