اہلکار معطل

بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے پر ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار معطل

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے پر ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار معطل کر دیئے گئے۔
بیرسٹرگوہرنے کل سپریم کورٹ میں انتخابی نشان کیس کی سماعت کے دوران اپنے گھرپولیس جانے کی شکایت کی تھی،
جس پر چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا اور تحقیقات کا حکم دیا۔
آئی جی نے ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کر کے تفصیلی رپورٹ 3 دن میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس دوران آئی جی نے ایس ایچ او مارگلہ پولیس اسٹیشن سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کردیا۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا تھا کہ ان کے گھر پر چھاپے کے دوران ان کی بیوی اور بیٹے پر تشدد کیا گیا۔
واضح رہے بیرسٹر گوہر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران موجود تھے جب انہیں چھاپے کی اطلاع ملی جس پروہ فورا گھر روانہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  عدالتی امور میں مداخلت،6ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط