فارن فنڈنگ معاملہ

فارن فنڈنگ معاملہ، ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنماوں کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے اہم رہنماوں کو 18 اگست کو طلب کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر، سابق گورنر خیبرپختونخوا گورنر شاہ فرمان کو طلب کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے صوبائی فنانس سیکرٹری محمد عمران اور ممبر فنانس محمد محسن داؤد کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

ایف آئی اے حکام نے تحریک انصاف رہنماؤں کو 18 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا۔، ان کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پر تولنے لگے