ایوارڈ یافتہ کشمیری فوٹو جرنلسٹ

ایوارڈ یافتہ کشمیری فوٹو جرنلسٹ کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی پولٹزر ایوارڈ یافتہ کشمیری فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد مٹو کو بھارت نے دوسری مرتبہ بیرون ملک سفر سے روک دیا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق ایوارڈ یافتہ کشمیری فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد مٹو پولیٹزر ایوارڈ وصول کرنے کیلئے نئی دہلی سے نیویارک جانا چاہتی تھیں تاہم امریکا کا ویزا اور ائیرلائن کا ٹکٹ ہونے کے باوجود ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا اور بیرون ملک سفری پابندی کی وجہ بھی نہیں بتائی۔
ثنا ارشاد مٹو رائٹرز سے وابستہ ہیں اور انہیں کورونا وبا کے دوران کوریج میں فیچر فوٹوگرافی کیٹیگری میں پولیٹزر ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔
کشمیری فوٹوگرافر کو اس سے پہلے جولائی میں پیرس جانے سے روک دیا گیا تھا جہاں وہ کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کرنا چاہتی تھیں۔

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی