بائیکاٹ کام کرگیا، پھلوں کی قیمت میں80فیصد تک کمی

ویب ڈیسک:رمضان المبارک میں مہنگے فروٹ کے10 روزہ بائیکاٹ کی وجہ سے فروٹ منڈی میں کیلا ، خربوزہ ، تربوز ، سٹابری ، سیب ، امرود اور کینو کی قیمتوں میں 80فیصدتک کمی آ گئی ہے تاہم فروٹ کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بھی خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں اس وقت گلبہار ، سکندر ٹائون ، جی ٹی روڈ ، حیات آباد ، یونیورسٹی روڈ ، یونیورسٹی ٹائون اور پشاور سٹی کے مختلف مقامات پر فروٹ کی دکانیں سنسان پڑ ی ہو ئی ہیں
رمضان شروع ہوتے ہوئے پھلوں کے نرخوںمیں تاجروں کی جانب سے خودساختہ اضافہ کیاگیا تھا جس کیخلاف سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کے بعد خربوزہ 180روپے سے 100روپے ہو گیا ہے جبکہ فروٹ کی قیمتوں میں مزید کمی کے امکانات ہیں کیلا کی قیمت میں کمی ہو کر 200روپے اور 250روپے تک ہو گئی ہے سٹابری اچھی کوالٹی کی 200روپے فی کلو ہو گئی ہے تاجروں کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں کہ کیلے سمیت تمام اقسام کے پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن چونکہ شہریوں کے بائیکاٹ سے ڈیمانڈ اور سپلائی کا نظام عدم توازن کا شکار ہوا ہے جس سے پھل فروش دکانداروں کیلئے نرخوں میں کمی لانا پڑی ہے ۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ