غفور حیدری کاانکشاف

باجوہ نے گھربلاکرمولاناکوننگی گالیاں دیں،غفور حیدری کاانکشاف

ویب ڈیسک: جے یو آئی کے مرکزی رہنما عبدالغفور حیدری نے اپنے ایک خطاب میں انکشاف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمرجاوید باجوہ نے ایک ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن کو ننگی گالیاں دیں جس پر مولانا اور اکرم درانی توخاموش رہے لیکن میں نے فوری طورپر اٹھ کرشٹ اپ کہہ دیا جس کے بعد قمر جاویدباجوہ کاغصہ ٹھنڈاہوگیااورملاقات کاماحول خوشگوارہوگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیومیں مولاناعبدالغفور حیدری کوپارٹی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے خطاب کے دوران مولاناعبدالغفور حیدری نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ سابق آرمی چیف نے مولانا فضل الرحمن، اکرم خان درانی کے ساتھ مجھے بھی آرمی ہائوس میں طلب کیا تھا وہاں پہنچنے پرہمیں ایک کمرے میں بٹھایا گیا چند منٹ ہی گزرے تھے کہ اس وقت کے آرمی چیف بڑے غصے میں کمرے میں داخل ہوئے اور مولانا فضل الرحمن کو ننگی گالیاں دینا شروع کردیں جس پرمیں اٹھ کھڑا ہوا اور چیف کو شٹ اپ کہہ دیا
جس کے بعد آرمی چیف کا غصہ جھاگ کی طرح بیٹھ گیا انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات میں بعد ازاں قمر باجوہ نے تسلیم کیا کہ مولانا فضل الرحمن اس ملک کے سب سے بڑے سیاسی لیڈر ہیں عبد الغفور حیدری کا یہ خطاب سوشل میڈیا پرٹرینڈکررہا ہے تاہم ایک اور ذرائع کا اس ملاقات کے بارے میں دعویٰ ہے کہ کمرے میںاونچی آوازیں سننے کے بعد جنرل باجوہ کی بیگم صاحبہ نے تمام لوگوں میں میٹھا بانٹ دیا اور ماحول خوشگوار ہوگیا۔ یوٹیوب کے وی لاگ میں یہ دعویٰ کیاگیا ہے کہ باجوہ کی جانب سے تلخی کے بعد مولانا فضل الرحمن نے دھمکی آمیز لہجے میں کچھ مذہبی عقائد کاذکر کیا جس کے بعدماحول کی تلخی میں کمی آگئی۔

مزید پڑھیں:  رعایت ختم، گیس صارفین کیلئَے یکساں ریٹ مقرر