بیشتر شہروں میں بارش

ملک میں سرد ہواؤں کی آمد، بیشتر شہروں میں بارش کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سرد ہواؤں کی آمد کے ساتھ ہی بیشتر شہروں میں بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں میں شدید سردی اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں تیزہواؤں کے ساتھ بوندا باندی ہو سکتی ہے جبکہ صوبے کے متعدد اضلاع میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے پشاور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 19ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے تک پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور اوور بلنگ، ایف ائی اے کی چھاپہ مار ٹیموں کی سیکورٹی کا مطالبہ