پشاور، صوبہ بھر میں بارشوں اور برفباری شروع ہونے کا امکان، الرٹ جاری

ویب ڈیسک: صوبہ بھر میں کل سے بارشوں اور برفباری شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے صوبائی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو بارشوں اور برفباری کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ اقدامات پیشگی اٹھانے سے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔
پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں اور برفباری کے باعث صوبہ کے پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی ، لینڈ سلائیڈنگ اور فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی دارالحکومت پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے