sss 4

بالی ووڈ اداکارسنجے دت آج اپنی 61 ویں سالگرہ منارہے ہیں

ویب ڈسک : اس خاص دن کے موقع پرانہوں نے بے چینی سےانتظارکرنے والے مداحوں کیلئے نئی فلم “کے جی ایف چیپٹر2” کا پوسٹرشیئرکیا ہے۔

سنجے دت اس فلم میں حریف کا کردار ادا کرتے نظرآئیں گے، فلم “کے جی ایف چیپٹر1” دیکھنے والے بخوبی جانتے ہوں گے کہ اس کا اختتام گرودا کی موت پرہوا تھا،اب اس کا چچا ادھیرا ایکشن میں دکھائی دے گا جو سلطنت کیلئے لڑے گا۔ادھیراکے روپ میں سنجے دت راکی (اداکار یش) کے ساتھ سونے کی کانوں کاکنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ فنڈز کیلئے نیلامی، بلاک بسٹر فلم 'جوکر' کے ہیرو نے دستخط شدہ پوسٹر دیدیاق

فلم ” کے جی ایف چیپٹر2″ کے ڈائریکٹرپرشانت نیل ہیں۔ فلم میں اداکارہ روینہ ٹنڈن اور سریندھتی شیٹھی بھی دکھائی دیں گے۔ اس فلم کو 5 زبانوں ہندی، کنّڈا، ملیالم ، تیلگو اورتامل زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی، مہوش حیات

کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث فلم کی پروڈکشن رک گئی تھی جس نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کو بھی متاثرکیا۔ اس سے قبل فیصلہ کیا گیا تھا کہ فلم 23 اکتوبر کوبڑے پردے پردکھائی جائے گی۔ ” کے جی ایف چیپٹر2″ کے ڈائریکٹرپرشانت نیل ہیں۔ فلم میں اداکارہ روینہ ٹنڈن اور سریندھتی شیٹھی بھی دکھائی دیں گے۔