شاہ زین بگٹی وزارت

بغاوت میں 30 سیکنڈز لگے تو تدارک میں بھی 30 سیکنڈز لگنے چاہئیں: بلاول

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر بغاوت میں 30 سیکنڈز لگے تو اس کے تدارک میں بھی 30 سیکنڈز لگنے چاہئیں۔

بلاول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ انصاف میں تاخیر انصاف فراہم نہ کرنے کے مترادف ہے، اسلام آباد میں گزشتہ ہفتوں کے آئینی بحران کے بعد اب پنجاب میں ڈپٹی اسپیکر کو وزیراعلی کے انتخاب کے دن اسمبلی سے باہر نکال دیا گیا، عوامی نمائندوں کے ایوان کے اطراف خاردار آہنی تاریں لگادی گئیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں بارشیں اور ژالہ باری، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری

پی پی چیئرمین نے کہاکہ عمران خان کے آخری مایوس کن اقدامات اب اسے بچا نہیں سکتے، اس کی حکومت جاچکی، سلیکٹڈ راج کا خاتمہ ہوگیا، کیسے عمران خان کو غیرجمہوری طریقے سے لایا گیا اور کیسے بھاگتے ہوئے اس نے آئین کو پامال کیا، عوام یہ دیکھ رہے ہیں اور تاریخ میں یہ سب لکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی