نستہ میں اپر دیر کا رہائشی

کانگو، بغیر اجازت بیٹے کی تدفین پر باپ نے 13 افراد قتل کر دیئے

ویب ڈیسک: افریقی ملک کانگو میں فوجی اہلکار نے بغیر اجازت اور اس کی غیر موجودگی میں بیٹے کی تدفین پر 13 افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگو کے شمال مشرقی صوبے اتوری میں ہفتے کو فوجی اہلکار نے اس کی غیر موجودگی میں بیٹے کی تدفین کرنے پر اہل خانہ اور دیگر افراد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی، دو بچے اور سسرالیوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
بغیر اجازت اور اس کی غیر موجودگی میں بیٹے کی تدفین کرنے پر فوجی اہلکار نے بیٹے کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے رشتے داروں اور دیگر افراد کو جمع کیا اور غصے میں ان پر فائرنگ کردی۔ رپورٹس کے مطابق فائرنگ کی وجہ سے اس کی بیوی اور 2 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 10 بچے بھی شامل ہیں جبکہ ارتکاب جرم کرنے کے بعد فوجی اہلکار فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں بارش اور سیلابی ریلے ، 33افراد جاں بحق