بھارت حجاب پر پابندی کیخلاف مظاہرے

بھارت ، حجاب پر پابندی کیخلاف مظاہرے، متعدد خواتین گرفتار

بھارت کے مختلف شہروں میں کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ حجاب پر پابندی کیخلاف مظاہرہ کرنے والی متعدد خواتین کوگرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسری طرف بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب پر پابندی کیخلاف کیس کی فوری سماعت کی مسلمان طالبہ کی درخواست ایک بارپ ھر مسترد کردی۔

مزید پڑھیں:  ایران کے صدر ابراہیم رئیسی رواں ماہ پاکستان آئیں گے

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں انتہا پسندی عروج پر، مسلمان خاتون صحافی کی 1 کروڑ رقم ضبط

مودی سرکار میں بھارتی سپریم کورٹ بھی ہندوانتہاپسندوں کے رنگ میں رنگ گئی۔ باحجاب مسلمان طالبات کوبھارت کی سب سے بڑی عدالت سے بھی انصاف نہ مل سکا۔ سپریم کورٹ نے مسلمان طالبہ کی حجاب پر پابندی کے کیس کی فوری سماعت کی درخواست پر کہا کہ حجاب سے متعلق کیس کی سماعت کی کوئی جلدی نہیں۔ اس معاملے کوقومی سطح پرنہ پھیلایا جائے۔ مناسب وقت آئے گا تو مداخلت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی قیادت کا ایران کیخلاف جوابی کارروائی پر اتفاق نہ ہوسکا