مدام گل باران ڈیم میں ڈوب گیا

گلبرگ میں اندھے قتل کا ڈراپ سین، بیٹی اور داماد قاتل نکلے

پشاور: گلبرگ کی حدود میں اندھے قتل کا ڈراپ سین۔ اپنی ہی بیٹی اور داماد ملوث نکلے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ گلبرگ کی حدود النور سٹریٹ میں مقتول واجد حسین کے قتل میں ملوث ملزمان مقتول کی بیٹی اور داماد محمد جنید نکلے جنہیں 3 دن کے اندر اندر گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان نے تین دن قبل واجد حسین کو چھریوں کے پے درپے وار کر کے قتل کیا تھا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقتول کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کرنے کا انکشاف کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل برآمد جبکہ ان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے