تباہ حال غزہ چھوڑنے پر فوٹو جرنلسٹ معتز عزیزہ افسردہ

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور تباہی سے دنیا کو باخبر رکھنے والے فوٹو جرنلسٹ معتز عزیزہ نے بالآخر ہتھیار ڈال دیئے اور اپنا وطن غزہ چھوڑ دیا۔
فوٹو جرنلسٹ معتز عزیزہ نے ہمیشہ اپنے پیشے کو اپنی جان پر ترجیح دی، اپنی جان خطرے میں ڈال کر صہیونیوں کے فلسطینیوں پر بہیمانہ مظالم سے دنیا کو آگاہ رکھا۔
ذرائع کے مطابق اب انہوں نے افسردگی کے ساتھ اپنا علاقہ غزہ چھوڑنے پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ جنگ زدہ غزہ کی پٹی چھوڑ رہے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ یہ عزم بھی انہوں نے ظاہر کیا کہ وہ ملک کی دوبارہ آباد کاری کیلئَے واپس آئینگے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم