ہری پور، ٹرک اور موٹرکار میں تصادم، حادثہ میں 3 نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: ہری پور جی ٹی روڈ تھانہ سٹی کی حدود میں ٹرک اور موٹر کار میں تصادم کے نتیجے میں تین نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
حادثے میں تینوں جاں بحق اور زخمی ہونے والے دو افراد کا تعلق محلہ بابو ہری پور سے بتایا جاتا ہے۔
وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی. ٹرک اور موٹرکار میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد اور دو زخمی افراد کو رسکیو 1122 اور پولیس نے مل کر ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کیا۔

مزید پڑھیں:  علی گڑھ یونیورسٹی میں 123 سال بعد خاتون وائس چانسلر تعینات