ایرانی وزیر خارجہ

تعلقات معمول پر آنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان آنے کا اعلان

ویب ڈیسک: تعلقات معمول پر آنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال میں بہتری آنے کے بعد دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامئے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اسلام آباد اور تہران کے سفیر 26 جنوری سے دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
واضح رہے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، تربیلا ٹی فائیو پروجیکٹ پر کام روک دیا گیا