ملک کی تعمیر و ترقی میں پاک فوج ٹیکنیکل آرمز کا نمایاں کردار

ویب ڈیسک: جنگ کا میدان ہو یا امن کی صورتحال پاک فوج نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے ان کی کارکرگی کبھی سست نہیں ہوئی ہر وقت مادر وطن کے دفاع سمیت قوم کی خدمت کیلئے پاک فوج ہمہ وقت تن من دھن سے برسرپیکار رہتی ہے۔
ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات میں اپنی عوام کی خدمت پاکستان آرمی کا طرہ امتیاز ہے۔ اس سلسلے میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ ٹیکنیکل آرمز بشمول انجینئرنگ، الیکٹریکل اینڈ میکنیکل اور سگنلز کور اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔
فنون حرب اور تعلیم کے علاوہ پاکستان آرمی باصلاحیت نوجوانوں کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) میں چار سالہ سپانسرڈ ڈگری پروگرام بھی مہیا کرتی ہے تاکہ ملکی نوجوان نسل آگے آئے اور ہر مشکل میں سینہ سپر ہو کر تعمیر و ترقی سمیت ہر میدان میں‌کامیابی کے زینےطے کرے۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی ختم