توقع ہے اقوام متحدہ اجلاس میں پابندیاں ہٹا دی جائیں گی، افغانستان

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی نگران افغان حکومت نے توقع ظاہر کی ہے کہ افغانستان پر عائد پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔ نگران حکومت کے نائب ترجمان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اجلاسوں میں نگران حکومت کی کامیابیوں کا ذکر بھی ہونا چاہیے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ نگران حکومت اور دنیا ایک دوسرے کے مطالبات مان لیں تو موجودہ مسائل حل ہو جائیں گے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ افغانستان میں انسانی حقوق کا مسئلہ خاص طور پر خواتین کے حقوق کا مسئلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔
توقع ہے کہ اقوام متحدہ کے 78ویں سربراہی اجلاس میں دنیا کے 190 سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 9 نکاتی ایجنڈا تیار