وارنٹ گرفتاری منسوخ

توڑ پھوڑ کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

ویب ڈیسک : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کردیئے ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کی روشنی میں وارنٹِ گرفتاری منسوخ کیے۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔
لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کی منسوخی کے لیے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
علی امین گنڈا پور کے وارنٹِ منسوخی کی درخواست وکیل ظہور الحسن نے عدالت میں دائر کی، جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے کبھی جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہ ہونے سے گریز نہیں کیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ علی امین گنڈا پور انتخابی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے، عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر غیر مشروط معافی مانگتے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ علی امین گنڈا پور کے جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری منسوخ کیے جائیں۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی، اسٹیٹ کونسل کی ایک ہفتے کی استدعا منظور