القسام بریگیڈ

جارحیت بند ہونے تک یرغمالیوں کا معاہدہ نہیں ہوگا‘القسام بریگیڈ

ویب ڈیسک :القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے مکمل خاتمے تک یرغمالیوں کا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
اپنے آڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح اپنے لوگوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنا ہے اور اس سے پہلے کوئی ترجیح نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہمارے لوگوں کے خلاف جارحیت مکمل طور پر بند ہونے تک ہم کیسے قبول کر سکتے ہیں کہ کوئی ڈیل ہو جائے ‘ہم نے اپنے جنگجوو¿ں کو دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیوز جاری کی ہیں۔
ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ غزہ پر جارحیت کے آغاز سے اب تک 825 اسرائیلی گاڑیاں تباہ کی گئیں ہمارے لوگ اس جارحیت سے سر اٹھا کر نکلیں گے، دنیا ظالم مجرموں یا بےبس تماشائی ہونے کے درمیان تقسیم ہے ہم نے اسرائیلی قبضے کو صدی کا دھچکا سمجھا اور دنیا کو بتایا کہ ہم زندگی میں حق اور آزادی مانگنے والے لوگ ہیں-

مزید پڑھیں:  پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن جولائی تک ہوجائے گی، محمد اورنگزیب