پشاور، صوبہ بھرمیں بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہو گئی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں ہونیوالی بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 40 جبکہ زخمیوں کی تعداد 62 ہو گئی۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں سے 555 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ اس دوران 80 گھر مکمل زمین بوس ہو گئے۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق پشاور سمیت مردان، مالاکنڈ، لوئر دیر اور باجوڑ میں بھی بارشوں سے چھتیں گرنے اور جانی نقصان کے واقعات رونما ہوئے۔
ترجمان ریسکیو کا بارشوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔ مختلف اضلاع میں 99 جانور بھی ہلاک ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کر دیا گیاہے۔
یاد رہے کہ حالیہ بارشوں سے جاں‌بحق افراد کی تعداد 40 جبکہ زخمیوں کی تعداد 62 ہو گئی ہے.

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا