جعلی ادویات

وزیراعظم نے جعلی زرعی ادویات پر بھی آرمی ایکٹ لاگو کرنے کی تجویز دیدی

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں جعلی ادویات مقامی عدالتوں کے ذریعے ختم نہیں ہوتیں تو پھر ان کے خاتمے کے لئے آرمی ایکٹ لاگو کرنا چاہیے تاکہ ملک میں کسان کی محنت ضائع نہ ہو۔ اسلام آباد میں گرین پاکستان انیشی ایٹیو کے تحت غذائی تحفظ پر قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے جس میں کسان شبانہ روز محنت کرتے ہیں اور پاکستان میں کروڑوں لوگوں کو غذا فراہم کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ میرے قائد نواز شریف نے 1997 سے لے کر 1999 تک پنجاب میں جو ذمہ داریاں سونپی تھیں اپنی بہترین ٹیم کے ساتھ ہم نے صوبے سے جعلی ادویات کا مکمل خاتمہ کردیا تھا، کسان اگر کھاد بھی ڈالے، پانی بھی دے اور دن رات محنت کرے اور جعلی ادویات کے ہاتھوں مارا جائے تو یہ پاکستان کے لئے بہت بڑا دھچکہ ہے۔

مزید پڑھیں:  رعایت ختم، گیس صارفین کیلئَے یکساں ریٹ مقرر