خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم

جناح اسپتال لاہور کے باہر خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دیدیا

جناح اسپتال لاہور کے باہر خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دیدیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال لیٹ پہنچنے پر مریضہ نے رکشہ میں ہی بچے کو جنم دیدیا، میڈیکل اسپیشلسٹ جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت کی رہائشی خاتون کو جناح اسپتال لایا گیا، ٹریفک کی وجہ سے خاتون اسپتال میں لیٹ پہنچی، خاتون اور بچہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.51 فیصد ریکارڈ

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس ليتے ہوئے سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے، عثمان بزدار نے واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دیديا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے، ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے، اسپتال آنے والے ہر مریض کو علاج فراہم کرنا متعلقہ اسپتال انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

کیٹاگری میں : صحت