جنید جمشید مداحوں کا خراج تحسین

جنید جمشید ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ، مداحوں کا زبردست خراج تحسین

ویب ڈیسک: آج کے دن7 دسمبر 2016 کو پی آئی اے کا طیارہ آپریٹنگ فلائٹ PK-661، 47 مسافروں اور عملے کے ارکان کے ساتھ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیاتھا۔ معروف نعت خواں اور سابق پاپ گلوکار جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ طیارے میں سوار تھے۔ وہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ان کی پانچویں برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر ا نہیں خراج تحسین پیش کیاجا رہاہے ۔ #JunaidJamshed ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں سے ایک ہے ۔ جہاں

مزید پڑھیں:  پی پی 32 گجرات، چودھری پرویز الٰہی کو موسیٰ الٰہی کے ہاتھوں شکست

ہزاروں صارفین انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اپنے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں۔

دائود عمر نامی صارف نے ٹویٹ کی”ایک ایسا شخص جس نے ہمارے دلوں پر راج کیا۔ سنہرے دل اور پاکیزہ روح کے ساتھ ایک ایسا شخص جو ہمیشہ
پاکستان کی محبت میں اس کاایک نرم اور مثبت امیج پھیلاتا رہا ہے۔ ہم آپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ اللہ پاک جنت الفردوس میں ان کے درجات بلند فرمائے ”

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری، مزید 48 فلسطینی شہید

ثنا نامی خاتون نے جنید جمشید کی یاد میں یہ شعر ٹویٹ کیا”وقت ازالہ نہ کرسکا جن کا لوگ ایسے بھی ہم نے کھوئے ہیں”

مشال حسین ملک نامی صارف نے لکھا ”پانچ سال قبل ہم نے اپنا اپنا دل دل پاکستان کھو دیا ”اللہ اسے اپنے جوار رحمت میں جگہ دے’